امریکی صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی طرف سے کئے
جانے والے اخراجات اوران کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر کوئی فیصلہ نہیں
ہوا ہے۔امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ون میں صدر کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا کہ
اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں پر امریکہ کی طرف سے
کئے جانے
والے اخراجات اور ان کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا
ہے۔اس سے پہلے جمعرات کو دی نیویارک ٹائمز نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ
ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسا حکم نامہ تیار کر رہی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ اور
دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں امریکہ کا کردار کافی کم ہو جائے گا۔